عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.23 ڈالر یعنی 0.26 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 87.06 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت 0.61 ڈالر یا 0.65 فیصد اضافے کے بعد 94.39 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ اماراتی تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2.42 ڈالر یعنی 2.39 فیصد بڑھ کر 103.50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی 0.040 ڈالر یعنی 1.46 فیصد اضافے کے ساتھ 2.773 ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اس اضافے کا براہِ راست اثر درآمدی ممالک پر پڑ رہا ہے کیونکہ خام تیل کی شرح بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے جس کا بوجھ بالآخر مقامی قیمتوں پر پڑتا ہے۔

حکومت نے حال ہی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 364 روپے 70 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پرانی ہونڈا سی ڈی 70 کے مالکان کے لیے بڑی خوشخبری،کمپنی نے بڑی آفر لگادی

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر پر پہنچ چکی ہے، جو اس سے قبل 337 روپے 78 پیسے تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top