خیبرپختونخوا میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیلئے بڑی خبر، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا اہم اعلان

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں سیاحتی شعبے سے وابستہ کاروباروں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس، گیسٹ ہاؤسز، کیفے، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز اور رینٹ اے کار سروسز فراہم کرنے والے کاروباری افراد مقررہ مدت کے اندر آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا مقصد سیاحتی کاروباروں کو باقاعدہ نظام میں لانا، کاروباری سہولیات کو بہتر بنانا اور صوبے میں محفوظ، معیاری اور بااعتماد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالام میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم، 13 اگست کو ٹورازم، ایجوکیشن اینڈ کلچرل نائٹ کے انعقاد کا فیصلہ

اتھارٹی نے تمام متعلقہ کاروباری افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت آن لائن رجسٹریشن مکمل کرکے اپنے کاروبار کو باقاعدہ نظام کا حصہ بنائیں۔

Scroll to Top