صوابی، ویلڈنگ کے دوران 11 ہزار وولٹ بجلی کی لائن سے کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں ویلڈنگ کے دوران 11 ہزار وولٹ بجلی کی لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کردی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد میں 45 سالہ اقبال مفتی عمر اور 35 سالہ ساجد محمود شامل ہیں۔ اقبال مفتی عمر مسجد کے امام جبکہ ساجد محمود پیشے کے اعتبار سے ویلڈر تھے۔

ریسکیو 1122 صوابی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق واقعہ 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور, سی ٹی ڈی اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Scroll to Top