ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی، مختلف شہروں میں نئی قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد: گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے رہی، جو اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1569 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے بھی 1547 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق بڑے شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت اسلام آباد میں 1532 روپے، راولپنڈی 1535، گوجرانوالہ 1600، سیالکوٹ 1570، لاہور 1590، فیصل آباد 1550، سرگودھا 1600، ملتان 1591، بہاولپور 1560، پشاور 1573 اور بنوں میں 1510 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں : سرحد یونیورسٹی واقعے کے اصل حقائق کیا ہیں؟ سینیئر صحافی حماد حسن کے تہلکہ خیز انکشافات

جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1518 روپے، سکھر 1600، لاڑکانہ 1523، کوئٹہ 1520 اور خضدار میں 1650 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، جبکہ جنوبی علاقوں میں قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔

Scroll to Top