اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں سینیٹ کی نشست خالی قرار دے کر جاری کیا گیا ضمنی انتخاب کا اعلامیہ واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا تھا اور نہ ہی انہوں نے آئینی طور پر رکنِ پارلیمنٹ کا عہدہ سنبھالا تھا، اس لیے ان کی نااہلی کے نتیجے میں سینیٹ کی نشست قانونی طور پر خالی نہیں ہوئی۔
تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں سینیٹ کی نشست خالی قرار دے کر جاری کیا گیا ضمنی انتخاب کا اعلامیہ واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف ہی نہیں اٹھایا تھا اور آئینی طور پر عہدہ… https://t.co/aa8cSmPjur pic.twitter.com/9SWAjCZgGK
— Jalal Khan (@JalalKhanPK79) August 25, 2026
تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 219(ب) اور 224(5) کو الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 127 کے ساتھ ملا کر پڑھنے سے ضمنی انتخاب اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب کسی رکنِ پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کی نشست موت، استعفے یا آئین کے آرٹیکلز 63 اور 64 کے تحت نااہلی کے باعث قانونی طور پر خالی ہو۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے ابھی تک رکنِ پارلیمنٹ کی حیثیت حاصل نہیں کی تھی، لہٰذا ان کی نشست پر کوئی قانونی خلا پیدا نہیں ہوا اور ضمنی انتخاب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں : سرحد یونیورسٹی واقعے کے اصل حقائق کیا ہیں؟ سینیئر صحافی حماد حسن کے تہلکہ خیز انکشافات
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے جاری کیا گیا انتخابی شیڈول واپس لے لیا۔
الحمدواللہ آج میری درخواست پر الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
میری درخواست منظور کرتے ہوئے موقف کو تسلیم کیا ہے کہ قانونی طور پر مراد سعید آئینی مفہوم میں کبھی سینیٹ کے رکن بنے ہی نہیں تھے، اس لیے ان کی نشست خالی ہونے کا سوال… pic.twitter.com/TiXcRqLWTA— Jalal Khan (@JalalKhanPK79) August 25, 2026
درخواست گزار جلال خان کی جانب سے بیرسٹر محمد یاسین رضا نے الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل پیش کیے۔
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سزا یا نااہلی کے باوجود یہ قرار دیا کہ چونکہ انہوں نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا تھا، اس لیے ان کے حوالے سے سینیٹ کی نشست کو قانونی طور پر خالی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
الیکشن کمیشن کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے ارکان نے تحریری حکم نامے پر دستخط کیے۔





