پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے رشتہ طے ہونے اور جلد شادی کی تیاریاں شروع ہونے سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے بھٹو خاندان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہونے والی دلہن کا تعلق ایک یورپی ملک سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رشتہ طے ہونے کے بعد خاندان کی جانب سے شادی کی تیاریوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری کے یورپ کے نجی دورے کو بھی ان اطلاعات سے جوڑا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری 27 سے 31 اگست تک آسٹریا کے دورے پر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہونے والی دلہن کا تعلق آسٹریا کے قریب واقع ایک چھوٹے یورپی ملک سے بتایا جا رہا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا رشتہ طے ہونے کی خبر، حقیقت کیا ہے؟ ترجمان نے بتا دیا
بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم پیپلز پارٹی یا بھٹو خاندان کی جانب سے رشتے یا شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق اگر شادی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی تو خاندان کی جانب سے مناسب وقت پر باضابطہ اعلان متوقع ہے۔





