کراچی: عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک تیزی دیکھی گئی ہے، جبکہ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 452,500 روپے فی تولہ برقرار ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 387,950 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کے نرخ 355,621 روپے رہے۔ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 414,903 روپے، 21 قیراط کی 396,044 روپے اور 20 قیراط سونے کی قیمت 377,184 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 18 قیراط سونے کی قیمت 339,466 روپے فی تولہ جبکہ 10 گرام کی قیمت 290,963 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر اور ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں کمی کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہوا۔ تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : نئی ہونڈا سٹی کے چرچے، ہونڈا ایٹلس نے اچانک بڑا اعلان کردیا
عالمی سطح پر اسپاٹ سلور، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالیاتی ماہرین کے مطابق اب سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی روزگار کے اعدادوشمار پر مرکوز ہے، کیونکہ یہ اعدادوشمار مستقبل میں شرح سود سے متعلق توقعات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں سونا 4,400 ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر برقرار رہتا ہے تو 4,500 ڈالر اور اس کے بعد 4,700 ڈالر فی اونس کی سطحیں اہم ہدف بن سکتی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات آئندہ دنوں میں پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔





