جماعت اسلامی نے اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا

جماعت اسلامی نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

 امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں جاری دھرنوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ۔

گوجرانوالہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر ننے کہا  کہ اس وقت ملک کو درپیش سنگین مسائل پر کوئی بھی آواز اٹھانے کو تیار نہیں اور عوام کی موجودہ بدحالی کا تمام تر ذمہ دار ملک کا وہ چھوٹا سا اشرافیہ طبقہ ہے جو تمام مراکش پر قابض ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی عذر کو مسترد کر دیا کہ نرخ عالمی منڈی کی وجہ سے بڑھے ہیں، اگر عالمی مارکیٹ کا معاملہ ہے تو پھر عوام پر پیٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسوں کا بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حکومت مقامی سطح پرنکلنے والے تیل کی قیمت بھی درآمد شدہ تیل کے برابر وصول کر رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم لیوی ختم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف تو حکومتی نمائندے بے بسی کا رونا روتے ہوئے پیٹرول سستا کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ خود جماعت اسلامی کے مذاکراتی وفد سے مسلسل وقت اور مہلت مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر میں دھرنے دینے کا یہ سلسلہ پچھلے ستائیس روز سے لگاتار جاری ہے، اور اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top