گرفتاری ہوئی تو ویڈیوز جاری ہوں گی؟ شفیع جان نے اعلان کردیا

ممکنہ گرفتاریوں کی صورت میں بعض ویڈیوز پہلے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہیں، شفیع جان

Pakistan SCO Summit 2026

 وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں موجود لوگوں کے ہجوم میں سے کسی کو اٹھا لینا آسان نہیں ہوگا،اگر گرفتاریوں یا وارنٹس کا سلسلہ شروع کیا گیا تو تحریک انصاف نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ گرفتاریوں کی صورت میں بعض ویڈیوز پہلے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حوالے سے کہا کہ انہیں اس وقت تک گرفتار نہیں کیا جا سکتا جب تک انہیں نااہل نہ کیا جائے، سہیل آفریدی یا دیگر رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تو اس کے ردعمل کے لیے بھی ویڈیوز تیار کی گئی ہیں۔

شفیع جان نے سہیل آفریدی کو 4 کروڑ عوام کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ فارم 45 کے مطابق واحد وزیراعلیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاج کی کال دے رکھی ہے، اسی سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی اور انہیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات  نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانزک تحقیقات سے کالعدم تنظیموں کے ساتھ مبینہ رابطوں کا پتا چل سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی نہیں کیا اور نہ ہی وہ ایسا سوچ سکتی ہے، جس نے 9 مئی کے واقعات کیے، اس کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے لائے جائیں اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن انداز میں خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top