مریم نواز کا بیان خیبر پختونخوا کے عوام کے خلاف نہیں بلکہ مخصوص گروہ سے متعلق تھا، لیگی ایم این اے بابر نواز خان

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بیان پورے خیبر پختونخوا کے خلاف نہیں بلکہ لاہور میں پولیس، انتظامیہ اور پنجاب اسمبلی کے عملے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں ملوث مخصوص گروہ کے بارے میں تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بابر نوا خان کا کہنا تھا کہ پشاور سے آنے والے مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے عملے کے ساتھ ناروا سلوک کیا، احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے، قانون توڑنے کی کوشش پر سخت کارروائی ہوگی۔

بابر نواز خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں فیصلے کون اور کہاں کر رہا ہے، واضح نہیں، اگر پارٹی کے پاس مؤثر قیادت ہوتی تو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر موجود ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور عمران خان کے نام پر ڈالر خور یوٹیوبرز سے لانگ مارچ کی فنڈنگ مانگی گئی، شفیع جان کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کرنا آسان، عملی طور پر اتنے افراد لانا مشکل ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے اندر مارچ کی فنڈنگ کے حوالے سے بھی اختلافات کی اطلاعات ہیں

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top