خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ! 2 ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری، آخر ضرورت کیوں پیش آئی؟جانئے

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ! 2 ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری، آخر ضرورت کیوں پیش آئی؟جانئے

خیبرپختونخوا حکومت نے ہنگامی حالات اور ریسکیو آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 2 ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں، جس کی صدارت اسپیکر بابر سواتی نے کی، وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے ریسکیو سرگرمیوں کے لیے دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر بابر سواتی نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت نے اس سے قبل ریسکیو سروسز کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، ان کی خریداری کا کیا بنا؟ اگر ڈرونز نہیں خریدے گئے تو اس کی وجہ کیا ہے؟

اسپیکر نے مزید کہا کہ اگر ریسکیو آپریشنز کے لیے فوری ضرورت ہے تو حکومت کو ہیلی کاپٹرز خریدنے کے معاملے میں پیش رفت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کالام میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے وزیر قانون کو پاک فوج سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا مقصد قدرتی آفات، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر ہنگامی حالات میں بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top