ٹی وی ٹاک شو کے دوران شفیع جان اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے بابر نواز کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی، دونوں جانب سے سخت جملوں اور گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا۔
صورتحال اس قدر کشیدہ ہوگئی کہ پروگرام کے دوران متعدد بار دونوں رہنماؤں کی آواز بند کرنا پڑی۔
بابر نواز نے کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گرد بھیج رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا بیان خیبر پختونخوا کے عوام کے خلاف نہیں بلکہ مخصوص گروہ سے متعلق تھا، لیگی ایم این اے بابر نواز خان
اس پر شفیع جان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “آپ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے اپنے ہی صوبے کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔





