سستا پیٹرول اسکیم

سستا پیٹرول اسکیم: پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر 100 روپے ریلیف پر پیٹرول بیچنے سے انکار

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ مالکان اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے شروع کی گئی فی لیٹر 100 روپے ریلیف اسکیم کے تحت پیٹرول فروخت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین انور کمال نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اس اسکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے کوئی مشاورت نہیں کی جس کی وجہ سے موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا۔

انور کمال کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذمے اربوں روپے کے واجبات کی وجہ سے ڈیلرز کا سرمایہ شدید متاثر ہو چکا ہے لہٰذا ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ان پر ڈالنا کسی صورت قابلِ عمل نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صارفین کو ریلیف براہِ راست اور آسان طریقہ کار کے ذریعے فراہم کرے اور ڈیلرز کا مارجن بھی بڑھایا جائے۔

انور کمال کے مطابق گزشتہ 3 روز سے حکومت سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک کوئی جواب یا وضاحت نہیں ملی کہ سستا پیٹرول بیچنے پر ڈیلرز کو رقم کی ادائیگی کیسے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او پشاورکی کرپشن کے خلاف کارروائی، 13 اہلکار برطرف

ان کا کہنا تھا کہ انہی تحفظات کی بنیاد پر ایسوسی ایشن نے موجودہ شکل میں اس اسکیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top