پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کب سےہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کب سےہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے اپنے سب سے بڑے اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آغاز کی حتمی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ سال کی بڑی کامیابی کے بعد پی سی بی نے رواں سال اس ایونٹ کو مزید وسیع پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

19 ستمبر سے شروع ہونے والے اس میگا پروگرام میں گلگت سے گوادر تک 100 اضلاع کے 1,400 سے زائد اسکولوں کے تقریباً 21 ہزار طلبہ میدان میں اتریں گے۔ اس مہم کے دوران مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 2895 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے روایتی میچ سے ہوگا، جس کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے جبکہ کھیل کا آغاز دو بجے کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کو مزید یادگار بنانے کے لیے شائقین اور طلبہ کی تفریح کی غرض سے ایک خصوصی میوزک کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے کھلاڑی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

پی سی بی کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد اسکول کی سطح پر چھپے ہوئے نئے کرکٹرز کی نشاندہی کرنا، نچلی سطح کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا اور قومی سطح کے لیے نیا خون تیار کرنا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top