سہیل آفریدی کو کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ ڈرامائی انداز میں خود پولیس موبائل میں بیٹھے: ایم پی اے ثوبیہ شاہد

Pakistan SCO Summit 2026

مسلم لیگ (ن) کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے لاہور میں مبینہ اغوا کے دعوے کو سراسر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک من گھڑت ڈراما قرار دیا ہے۔

ثوبیہ شاہد نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کسی نے نہ تو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی اغوا کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعلیٰ احتجاجا خود ہی پولیس کی گاڑی (موبائل) میں جا کر بیٹھ گئے، اندر بیٹھ کر ویڈیوز بنوائیں اور پھر لکشمی چوک پر جا کر خود ہی واپس اتر گئے۔

ن لیگ کی ایم پی اے نے انکشاف کیا کہ جس پولیس موبائل کا ذکر کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی پولیس اہلکار یا فورس موجود نہیں تھی، بلکہ گاڑی کے اندر سہیل آفریدی کے ساتھ ان کے اپنے گن مین، کیمرہ مین اور ایم این اے عادل بازئی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او پشاورکی کرپشن کے خلاف کارروائی، 13 اہلکار برطرف

انہوں نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سہیل کو کیا ہو گیا ہے؟ وہ اس طرح کی عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top