سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہو گیا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہو گیا

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی ہےجس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3257 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے پر آ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 38 ڈالر کی کمی کے بعد 4309 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 73 روپے کی کمی دیکھی گئی جس سے چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 869 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز نے سرکاری طیارے کے اخراجات کی رقم جمع کرا دی

واضح رہے کہ گذشتہ روز فی تولہ سونا 7900روپے کے بڑے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا تھا ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top