سنچریوں کا قحط اور داؤ پر لگا کیریئر : کیا بابر اعظم سفید گیند کی کرکٹ سے بھی آؤٹ ہو جائیں گے؟سابق سٹارکا اہم دعوی

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم کے زوال پذیر کریئر کے حوالے سے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک ایسا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے جس نے کرکٹ کے حلقوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔

شعیب اختر کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں بھی بابر اعظم کی جگہ اب محفوظ نہیں رہی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ مینجمنٹ اس فارمیٹ سے بھی انہیں باہر کا راستہ دکھانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سنسنی خیز گفتگو کرتے ہوئے سابق تیز ترین بولر نے میزبان کے سامنے سوال داغ دیا کہ کیا آپ موجودہ حالت میں بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنائیں گے؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈریسنگ روم اور مینجمنٹ کے اندر بابر کو ون ڈے فارمیٹ سے ڈراپ کرنے سے متعلق باقاعدہ اندازے اور مشاورت جاری ہے تاہم اپنے روایتی انداز میں بات کو سنبھالتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ کوئی نیا تنازع یا سنسنی نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ بابر اعظم میدان میں اپنی بلے بازی کے ذریعے ناقدین کو جواب دیں اور یہ ثابت کریں کہ وہ اب بھی 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے مکمل طور پر موزوں اور کارآمد کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انکوائری کے بعد بڑا بریک تھرو: پی سی بی نے امام الحق کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی،پریزیڈنٹ ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں ایکشن کے لیے تیار

راولپنڈی ایکسپریس نے نئے کوچنگ سیٹ اپ اور عاقب جاوید کو درپیش سنگین چیلنجز پر بھی روشنی ڈالیـ۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ون ڈے کرکٹ میں پورے 50 اوورز تک مسلسل بہترین بیٹنگ اور بولنگ کے تقاضوں کو پورا کرنا موجودہ ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا امتحان بن چکا ہے۔

انہوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حالات بتاتے ہیں کہ یہ ہدف حاصل کرنا انتہائی دشوار ہے، تاہم وہ دل سے امید کرتے ہیں کہ ان کا یہ اندازہ غلط ثابت ہو۔

Scroll to Top