لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیز ترین پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں 150 وکٹیں مکمل کیں۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلرز وقار یونس اور شعیب اختر نے 91، 91 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرائی سیریز، قومی ٹیم تیسرے میچ میں بھی چھا گئی، انگلش ٹیم کو دبوچ لیا
شاہین شاہ آفریدی کی اس کامیابی کو پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنی تیز رفتار باؤلنگ اور وکٹیں لینے کی صلاحیت کے باعث شاہین قومی ٹیم کے اہم باؤلرز میں شمار ہوتے ہیں۔





