ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، واقعے میں بچوں کی والدہ بھی زخمی ہوئیں۔
واقعے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کواڈ کاپٹر کے استعمال میں تربیت اور مہارت کی کمی کے باعث معصوم شہریوں اور بچوں کی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔
شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے اور بے گناہ افراد کے جانی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں اور معصوم بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے، جبکہ شہری آبادی میں خوف پھیلانے والے حملے انسانی اقدار کے منافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپیکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردوں کے سہولتکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
مزید کہا گیا کہ مقامی عوام دہشت گرد عناصر کی سہولت کاری اور پشت پناہی کو مسترد کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔





