خیبرپختونخوا کےایڈوائزری کونسل کے ارکان کو مختلف محکموں کےاضافی قلمدان تفویض

محمد اعجاز آفریدی
گورنر خیبرپختونخوا نے ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو ان کے موجودہ قلمدانوں کے ساتھ اضافی اہم محکموں کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جس کا باضابطہ اعلامیہ محکمہ انتظامیہ (کابینہ ونگ) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کفایت اللہ کو امورِ داخلہ و قبائلی امور کے ساتھ خوراک اور بااختیار بنانیِ خواتین، جبکہ طارق محمود پاشا کو مالیات، ریونیو و ایکسائز کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے اضافی قلمدان دیے گئے ہیں۔

عامر جاوید کو قانون و پارلیمانی امور کے ساتھ لیبر اور آئی پی سی، ڈاکٹر سید عامر عبداللہ کو تعلیم کے ساتھ سوشل ویلفیئر، اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو صحت کے ساتھ پاپولیشن ویلفیئر کا چارج سونپا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر سرفراز علی کو معدنیات کے ساتھ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ، عجائب گھر اور کھیل و امورِ نوجوانان، جبکہ ڈاکٹر محمد ارشاد کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ساتھ آبپاشی اور پی ایچ ای کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

آصف رفیق کو سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ و ٹرانسپورٹ کے ساتھ زراعت، لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو کے قلمدان دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی محمود مرکز کے بعدفضل الرحمان کی اسلام آباد رہائش گاہ پر بھی تجاوزات کی نشاندہی، سی ڈی اے کا نوٹس جاری

مولانا طیب قریشی کو اوقاف و مذہبی امور کے ساتھ زکوٰۃ و عشر، عثمان سیف اللہ خان کو توانائی، منصوبہ بندی و ترقی کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی، جبکہ ثمر بلور کو اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے ساتھ ریلیف، بحالی و سیٹلمنٹ کے اضافی محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top