باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی رہنما ملک تمریز خان جاں بحق

عباس خان 

ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رہنما ملک تمریز خان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ واڑہ ماموند کی حدود مینہ بازار میں پیش آیا، جہاں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ملک تمریز خان پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمی ملک تمریز خان کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کےایڈوائزری کونسل کے ارکان کو مختلف محکموں کےاضافی قلمدان تفویض

واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top