پشتون روایات اور مہمان نوازی پر داغ لگانے والا انتشاری ٹولہ بے نقاب، پختونخوا کی بیٹی نے بھارت اور افغان فنڈڈ عناصر کے منہ بند کر دیے

پشاور: سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے دورے کے خلاف چلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور جھوٹے پراپیگنڈا مہم کے خلاف حب الوطنی سے سرشار ایک باشعور پشتون خاتون نے میدان میں آ کر اس غلیظ پروپیگنڈے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

خود اس تقریب اور دورے میں موجود ہونے کی گواہی دیتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہاں موجود ہر ایک فرد اور طالب علم کے سوال کا ڈی جی آئی ایس پی آر نے فرداً فرداً اور انتہائی احسن طریقے سے تسلی بخش جواب دیا۔

نوجوانوں کو “میرے بچے”، “شہزادے” اور محبت بھرے دیگر القابات سے نوازا گیا، مگر چند ٹک ٹاک ویوز اور سست شہرت کے بھوکے عناصر نے اپنی روایتی مکاری کے تحت جھوٹ کا بازار گرم کیا۔

پشتون روایات اور مہمان نوازی کے منافی گھناؤنی سازش

خاتون نے پشتون معاشرے کے غنی کلچر اور پشتونوالی کا حوالہ دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا کہ جو قوم اپنی مہمان نوازی کی پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہے، آج چند ٹک ٹاکر اور مفاد پرست عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے اسی ثقافت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی پی ڈی اے کا چیف انجینئر کے ہمراہ جمیل چوک انڈر پاس کا دورہ، پیش رفت کا جائزہ لیا

انہوں نے پشتون قوم کی طرف سے اس غیر مہذب رویے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بغیر تصدیق کے اس قسم کی بے بنیاد خبروں کو پروموٹ کرنا نہ صرف اخلاقی پستی ہے بلکہ ہمارے روشن مستقبل کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایسے پلیٹ فارمز کا استعمال مثبت انداز میں کرنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلیں ہم پر فخر کر سکیں، نہ کہ شرمندہ ہوں۔

ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والا انتشاری ٹولہ بے نقاب

حکومتی، دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے خلاف مہم چلانے والے یہ عناصر دراصل وہی انتشاری ٹولے ہیں جو مسلسل ریاست اور سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا واحد مقصد پاکستان کے عوام اور اس کی محافظ افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔

افغانستان اور بھارت سے ملنے والی فنڈنگ اور غداری کا مکروہ کھیل

پختونخوا عوام اور رپورٹس سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ پاکستان مخالف اس پراپیگنڈا مہم کو چلانے کے لیے اس انتشاری ٹولے کو دشمن ممالک بالخصوص افغانستان اور بھارت سے بھاری فنڈنگ اور پیسے مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مکہ معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے،امریکی ثالثی پر محتاط امید ہے: ترجمان پاک فوج

یہ عناصر بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مادرِ وطن کے خلاف زہر اگل رہے ہیں تاکہ ملک میں انارکی اور عدم استحکام پھیلایا جا سکے، لیکن یہ غدار اپنے ان ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

عوام کا پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر غیر متزلزل اعتماد

پاکستانی عوام اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ہماری افواجِ پاکستان نے اس ملک کی خاطر، اس غیور عوام کی خاطر اور سرحدوں کے تقدس کے لیے دن رات سخت ترین حالات میں پہرہ دیا ہے، بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہمارے جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عوام نے اس انتشاری ٹولے کے زہریلے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ بیرونی اشاروں پر ناچنے والے عناصر ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، اور ان کے تمام مذموم ہتھکنڈے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

Scroll to Top