اسلام آباد: سیاسی میدان میں ذاتی مفادات کی ہوس اور اقتدار کی اندھی دوڑ نے ایک بار پھر قومی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے، جہاں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے غیر ذمہ دارانہ اور شدید اشتعال انگیز بیانات نے ملک بھر میں ایک نیا سیاسی و حکومتی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
سیاسی، پارلیمانی اور عوام میں اس بات پر شدید ترین غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جو شخص دہائیوں تک ریاست کے دسترخوان پر پلا بڑھا اور جسے اس ملک کی عوام اور آئین نے عزت، اہم عہدے اور بے پناہ مراعات بخشیں، آج وہی شخص صرف اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کی تسکین کے لیے کھل کر پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور زہر افشانی پر اتر آیا ہے۔
تجزیہ کاروں اور حکومتی رہنماؤں نے سخت ترین ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے دوبارہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کی ناکام حسرت میں تمام سیاسی، اخلاقی اور قومی “ریڈ لائنز” پامال کر دی ہیں۔
تاریخ شاہد ہے کہ جب تک موصوف کو حکومت میں من پسند حصہ، وزارتی مراعات اور سرکاری سرپرستی ملتی رہی، وہ خاموشی سے مفادات سمیٹتے رہے، لیکن جیسے ہی اقتدار کا چماکدار چوہتر ان کے ہاتھوں سے نکلا، انہوں نے ملکی سلامتی، آئینی بالادستی اور ریاستی رٹ کو ہی براہِ راست چیلنج کرنا اپنا شیوہ بنا لیا۔ اس بدلتے اور دہرے معیار نے ان کے نام نہاد سیاسی بیانیے کا پول یکسر کھول کر رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پھیں : پشتون روایات اور مہمان نوازی پر داغ لگانے والا انتشاری ٹولہ بے نقاب، پختونخوا کی بیٹی نے بھارت اور افغان فنڈڈ عناصر کے منہ بند کر دیے
سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دوٹوک اور تند و تیز الفاظ میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ذاتی مفاد پر مبنی اس خود غرضانہ سیاست کو کسی صورت قومی مفادات پر فوقیت حاصل نہیں ہونے دی جائے گی۔
جس ملک کا نان و نفقہ کھایا، اسی ریاست کی بنیادوں میں کھود پیٹھ کرنا اور دشمن قوتوں کے مذموم بیانیے کو جلا بخشنا صریحاً قوم کی امانت میں خیانت اور غداری کے مترادف ہے۔
ریاست کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنے والے عناصر نہ صرف اپنے سیاسی قد و قامت کو گرا چکے ہیں بلکہ عوام کی نظروں میں بھی اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو چکے ہیں۔
عوام کا اب ایک ہی پرزور اور مطالبہ ہے کہ فضل الرحمان اپنے اس ملک دشمن، گمراہ کن اور متنازع رویے پر بغیر کسی تاخیر کے قوم سے بلا مشروط معافی مانگیں اور اپنے تضحیک آمیز الفاظ کو فوری طور پر واپس لیں۔
پاکستانی قوم اور محبِ وطن طبقات اب کسی بھی ایسے مفاد پرست سیاستدان کو معاف کرنے کے ہرگز روادار نہیں ہیں جو اپنے شاطرانہ سیاسی مقاصد اور اقتدار کی ہوس میں مادرِ وطن کی سلامتی، وقار اور استکام کو زدوکوب کرنے کی مذموم کوشش کرے۔





