کرپٹو کی دنیا میں تاریخ کی بڑی واردات، ہیکرز کا سراغ مل گیا

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنینس نے تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی چوری ہونے کے بعد صارفین کے لیے رقوم نکلوانے کی سہولت مرحلہ وار بحال کرنا شروع کردی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہونے والے بڑے سائبر حملے کے بعد بائنینس نے سکیورٹی جانچ پڑتال اور تحقیقات کے پیش نظر بعض خدمات عارضی طور پر معطل کردی تھیں، تاہم اتوار کو کچھ سروسز دوبارہ بحال کردی گئیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سائبر حملے کا ذمہ دار شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کو قرار دیا ہے۔

بائنینس کے مطابق متاثرہ اثاثوں میں سے تقریباً 95 فیصد کی جگہ متبادل اثاثے فراہم کردیے گئے ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ چوری ہونے والی رقم کے باعث ہونے والے مالی نقصان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا بلکہ کمپنی خود برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کی دنیا میں تاریخ کی بڑی ڈکیتی، ہیکرز اربوں ڈالر لے اُڑے

کمپنی کی جانب سے بٹ کوائن، ایتھر اور بعض اسٹیبل کوائنز سمیت بڑی کرپٹو کرنسیوں کی رقوم نکلوانے کی سہولت بھی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے۔

بائنینس کا کہنا ہے کہ صارفین کی بڑی تعداد کے باعث لین دین کے عمل میں تاخیر ہوسکتی ہے، تاہم خدمات کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

Scroll to Top