سام سنگ کی نئی ڈیوائس کی تفصیلات لیک

جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ ایک بڑے فولڈ ایبل ٹیبلٹ پر کام کر رہی ہے جس کی اسکرین کھلنے پر 17 انچ جبکہ فولڈ ہونے کی صورت میں تقریباً 8 انچ ہوسکتی ہے۔

سام سنگ اس ٹیبلٹ کے لیے دو مختلف ڈیزائنز پر غور کر سکتی ہے۔ ایک ڈیزائن میں اسکرین باہر کی جانب فولڈ ہوگی، جبکہ دوسرے میں 17 انچ کی اندرونی فولڈ ایبل اسکرین کے ساتھ 8 انچ کا کور ڈسپلے دیا جاسکتا ہے۔

پہلے ڈیزائن میں اسکرین کی حفاظت سے متعلق خدشات جبکہ دوسرے ڈیزائن میں زیادہ قیمت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سام سنگ اس سے قبل بھی فولڈ ایبل ٹیبلٹ متعارف کرانے کے منصوبے پر کام کر چکی ہے۔

2023 میں گلیکسی زیڈ ٹیب کے نام سے ایسی ڈیوائس کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کی 2 اے آر ایپس بند کرنے کا فیصلہ، ڈاؤن لوڈ کی سہولت 31 دسمبر کے بعد ختم

سام سنگ ڈسپلے مختلف ٹیکنالوجی نمائشوں میں بڑی فولڈ ایبل اسکرینز کے نمونے پیش کر چکا ہے، جس سے اس ٹیکنالوجی میں کمپنی کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

Scroll to Top