بنوں میں پولیس وین کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ دو شہری معمولی زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے قریب فتنہ الخوارج سے منسوب دہشت گردوں نے پولیس وین کو آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
پولیس کی مؤثر حفاظتی تدابیر کے باعث گاڑی میں سوار اہلکار محفوظ رہے اور کسی پولیس اہلکار کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو شہری معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: بکاخیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔





