محسن نقوی کو نہ جانے کیا ہو گیا، بے نامی جائیدادوں کا حساب مانگنے پر عبدالغفور حیدری کی چیخیں نکل گئیں، میڈیا کے سامنے کھلی منت سماجت

اسلام آباد: ریاستی اداروں کی جانب سے بے نامی جائیدادوں پر نوٹسز اور پارلیمان میں کرپشن و معاشی بلیک میلنگ پر کڑا احتساب شروع ہوتے ہی جے یو آئی گینگ کی چیخیں نکل گئیں، جبکہ سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری اور سربراہ فضل الرحمان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر میڈیا کے سامنے ننگی منت سماجت اور شرمناک یوٹرن پر اتر آئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ریاستی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی پر سخت انتباہ ملتے ہی عبدالغفور حیدری نے اسلام آباد میں صحافیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔

احتساب کے ڈر سے شدید پینک میں مبتلا عبدالغفور حیدری نے پرانے تعلقات کی دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی سے ان کا اچھا تعلق رہا ہے اور وہ ان کی شادی پر بھی گئے تھے، مگر اب نہ جانے انہیں کیا ہو گیا ہے۔

بے نامی گھر پر سوال اٹھے تو حواس باختہ حیدری نے حکومت کو ’ہلکے پن‘ کا طعنہ دیتے ہوئے ’نیک نامی یا بے نامی‘ کا مضحکہ خیز عذر پیش کیا اور کڑے احتساب سے بچنے کے لیے ’بغیر تنخواہ ملک کے لیے قربانیوں‘ کا پرانا اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا کر صفائیاں پیش کرنا شروع کر دیں۔

دوسری جانب پشاور سوشل میڈیا کنونشن میں حکومتی وزراء کے کرارے جوابی وار اور بے نامی اثاثوں پر نکیل کسنے کے بعد فضل الرحمان کے موقف میں بھی عبرتناک پسپائی اور واضح یوٹرن سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے جواب دیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، بے نامی جائیدادیں ننگی ہونے پر فضل الرحمان نے خواجہ آصف کو ’محترم اور بھائی‘ پکار کر گھٹنے ٹیک دیے

خواجہ آصف پر زہر افشانی کرنے کے بعد اچانک اپنے الفاظ سے مکرتے ہوئے فضل الرحمان نے خواجہ آصف کو ’محترم اور بھائی‘ پکارنا شروع کر دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے تو صرف ’تھوڑی گدگدی‘ کی تھی جس پر خواجہ آصف کو غصہ آ گیا۔

اس ننگی پسپائی کو چھپانے کے لیے فضل الرحمان نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ “اگر انہوں نے جواب دیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا”، مگر ان کا یہ دفاعی انداز ان کی شدید بوکھلاہٹ کو چھپا نہ سکا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادوں پر ریاستی گھیراؤ تنگ ہوتے ہی جے یو آئی گینگ مکمل طور پر ڈھیر ہو چکا ہے۔ فضل الرحمان اور عبدالغفور حیدری کا یوں عوامی سطح پر گڑگڑانا، منت سماجت کرنا اور یوٹرن لینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ احتساب کے ڈر سے جے یو آئی کی سیاسی دکان مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔

Scroll to Top