سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ اور غیر اخلاقی گفتگو کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔
ایبٹ آباد میں خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا اور غیر اخلاقی گفتگو پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو کے حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا جس کے بعد سائبر کرائم ایجنسی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کی ہری پور میں بڑی کارروائی
این سی سی آئی اے نے تین افراد کو مقدمے میں نامزد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





