الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں انتخابی عمل تاحکمِ ثانی روک دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے اب تک کیے گئے تمام انتظامی و انتخابی اقدامات بھی روک دیے گئے ہیں۔
فیصلے کا اطلاق صرف ایمرجنسی سے متاثرہ مخصوص اضلاع تک محدود نہیں ہوگا بلکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات منعقد نہیں کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 140-A کی معطلی کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا کے باقی ماندہ اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، الیکشن کمیشن کا 10 نومبر کو اہم اجلاس طلب
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انتخابی عمل روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔





