پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

مہنگائی سے پسی عوام کے لیے ایک اور راحت کی خبر سامنے آئی ہے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کی نمایاں کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نئی قیمتوں کا حتمی تعین اور نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا فوری اطلاق ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر فیصل کریم کنڈی کی طلبہ کےلیے آسان اقساط پر اسکوٹر اسکیم متعارف کرانے کی ہدایت

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Scroll to Top