پشاور کے شہریوں کا فضل الرحمان کے اثاثوں کی نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اس دعوے کے بعد کہ چالیس سالہ سیاست کے باوجود اسلام آباد میں ان کی ایک جھونپڑی تک نہیں ہے پشاور کے شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر مولانا کے پاس اسلام آباد میں کچھ نہیں ہے تو پھر سیکٹر جی سکس (G-6) میں ان کا یہ عالیشان بنگلہ، مہنگی جائیدادیں اور اثاثے کہاں سے آئے ہیں۔

شہریوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان قیمتی بنگلوں اور جائیدادوں کے حصول کے لیے فنڈز کہاں سے آئے اور کیا یہ بے نامی جائیدادیں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اداروں بالخصوص نیب اور ایف آئی اے کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور ان اثاثوں کے ذرائع کی شفاف تفتیش کرنی چاہیے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔

Scroll to Top