خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی: محمد انوار خان نئے سیکرٹری اطلاعات تعینات

خیبرپختونخوا کی نئی حکومت نے انتظامی امور میں اہم تبدیلیوں کا آغاز کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں ردوبدل کر دیا ہے۔

حکومت نے سابق سیکرٹری اطلاعات بختیار خان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر پی ایم ایس گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد انوار خان کو نیا سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ مقرر کر دیا ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق بختیار خان کو نئی انتظامیہ کے ساتھ عدم تعاون کرنے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں مبینہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی شکایات کے بعد اس عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور کے شہریوں کا فضل الرحمان کے اثاثوں کی نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ موصوف پر سابق پی ٹی آئی حکومت کے حق میں سرگرم رہنے اور سرکاری ذمہ داریوں کے بجائے سابق سیاسی سیٹ اپ کے بیانیے کو فروغ دینے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

Scroll to Top