پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزیدکمی،نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق 6 نومبر 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362.00 روپے سے کم ہو کر 352.59 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 387.81 روپے سے گھٹ کر 382.25 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر خیبرپختونخواکے اختیارات سے متعلق وفاقی حکومت کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ترجمان اوگرا کے مطابق قیمتوں میں ترمیم وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کی گئی ہے۔

Scroll to Top