گورنر خیبرپختونخواکے اختیارات سے متعلق وفاقی حکومت کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

وفاق نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد گورنر کے اختیارات کا گزٹ نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر جاری کر دیا ہے جو کہ فوری طور پر صوبے بھر میں نافذ العمل ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت گورنر خیبرپختونخوا کو چیف منسٹر (وزیراعلیٰ) کے تمام انتظامی، مالی اور سیکیورٹی اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں جس کے بعد وہ صوبے کے بلا شرکتِ غیرے انتظامی سربراہ بن گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت بھجوائی گئی سمری پر دستخط کے بعد عمل میں آیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے صوبے میں سیکیورٹی کی سنگین ہوتی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کا جائزہ لینے کے بعد ایمرجنسی کی حتمی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں بڑااضافہ،خریداروں کیلئے بری خبر

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور سلامتی کے چیلنجز کے پیش نظر وفاق کا مداخلا ناگزیر ہو چکا تھا جس کے تحت آئینی راستے کا انتخاب کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کے تمام اختیارات گورنر کو سونپ دیے گئے ہیں۔

Scroll to Top