پاک چین دوستی کی نئی مثال، پاکستانی خلا باز خلائی مشن پر روانگی کے لیے تیار

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور سائنسی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے، چین کے تعاون سے پاکستان خلائی تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم پیش رفت کرنے جا رہا ہے۔

چینی مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق پہلا پاکستانی خلا باز شینژو 24 خلائی جہاز کے ذریعے چین کے خلائی اسٹیشن پہنچے گا، جبکہ وہ خلائی اسٹیشن سے شینژو 23 اسپیس کرافٹ کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔

چینی مینڈ اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب چینی اور پاکستانی خلا باز مشترکہ خلائی پرواز میں حصہ لیں گے۔

ایجنسی کے مطابق فروری 2025 میں پاکستان اور چین نے چینی خلائی اسٹیشن کے مشن میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مشن کے لیے ابتدائی، ثانوی اور حتمی مراحل پر مشتمل سخت اسکریننگ اور جائزے کے بعد دو پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

چینی مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق منتخب خلا بازوں نے چین میں مختلف مراحل کی تربیت مکمل کرنے کے ساتھ تمام ضروری ٹیسٹ بھی کامیابی سے پاس کیے ہیں، جن میں سے ایک خلا باز اس تاریخی خلائی مشن میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروسز کی جانب اہم پیش رفت

یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی پروگرام اور پاک چین سائنسی تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے

Scroll to Top