فیول سبسڈی نہ دینے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم

ملک بھر میں 163 پیٹرول پمپس عوام کو فیول سبسڈی فراہم نہیں کر رہے، پیٹرولیم ڈویژن نے ایسے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا اور نیسپا کو فیول سبسڈی فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ پیٹرول پمپس کی تفصیلات بھی کارروائی کے لیے دونوں اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق فیول سبسڈی فراہم نہ کرنے والے سب سے زیادہ پیٹرول پمپس پنجاب میں موجود ہیں، جہاں 106 پیٹرول پمپس سبسڈی دینے سے انکاری ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سندھ میں 47، خیبرپختونخوا میں 5 جبکہ گلگت بلتستان میں بھی 5 پیٹرول پمپس عوام کو فیول سبسڈی فراہم نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پھر تبدیل، نیا فارمولا جاری

پیٹرولیم ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ سبسڈی کی فراہمی سے انکار کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے۔

Scroll to Top