پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا، شوہر کو نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید نے اپنے شوہر عتیق ریاض سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے جس پر عدالت نے شوہر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

صنم جاوید کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں رہی، اور ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث متعدد مسائل جنم لے چکے ہیں لہذا وہ مزید اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہ سکتیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کاگورنر راج کے خلاف تمام درخواستوں پر اہم اعلامیہ جاری

واضح رہے کہ صنم جاوید کی شادی عتیق ریاض سے 2009 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اس وقت 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں جیل میں قید ہیں جبکہ خلع کے دعوے پر فیملی کورٹ میں آئندہ سماعت 25 نومبر کو ہوگی۔

Scroll to Top