200 یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کے نتیجے میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سبسڈی آئندہ سال 30 جون 2027ء تک جاری رہنے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات رنگ لانے لگے ہیں۔ بجلی اور گیس کے بلوں پر فراہم کی جانے والی سبسڈی اور ریلیف کو مزید 6 ماہ تک برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت بجلی کے 200 یونٹ تک سبسڈی 31 دسمبر 2026ء کو ختم ہونا تھی تاہم نئی پیش رفت کے بعد اسے 30 جون 2027ء تک بڑھائے جانے کی توقع ہے۔

اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو یکم جنوری 2027ء سے 200 یونٹ سے کم بجلی کے استعمال پر تمام عام صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا ہدف دے رکھا تھا جسے اب حکومتی کوششوں کے بعد یکم جولائی 2027ء تک مؤخر کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما نے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا، شوہر کو نوٹس جاری

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت 200 یونٹ تک بجلی اور گیس کی یہ حکومتی سبسڈی آئندہ صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ مستحقین تک محدود کی جائے گی۔

Scroll to Top