فضل الرحمان کا ذاتی ایجنڈا اب نہیں چلے گا، اداروں کے خلاف زبان درازی پر جے یو آئی کے کارکنان کا سخت ردِعمل

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کی سیاسی حکمت عملی اور اداروں کے خلاف مسلسل زہر افشانی کے خلاف جماعت کے اندر سے ہی شدید بغاوت اور بغاوت کا غبار پھٹ پڑا ہے۔

فضل الرحمان کی قیادت اور ریاست مخالف بیانیے کے خلاف خود ان کے اپنے کارکنان نے علمِ بغاوت بلند کرتے ہوئے جماعت سے لا تعلقیاں شروع کر دی ہیں، جس نے جے یو آئی کے سیاسی ڈھانچے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تہلکہ خیز ویڈیو میں جے یو آئی کے ایک باضمیر کارکن نے فضل الرحمان سے تمام جماعتی اور سیاسی تعلقات قطع کرنے کا دھماکے دار اعلان کر دیا ہے۔

ویڈیو میں کارکن کا غصہ اور شدید ناراضی صاف دیکھی جا سکتی ہے، جہاں اس نے فضل الرحمان کے اداروں پر حملوں اور ریاستی سلامتی سے متعلق متنازع الفاظ کو کڑے ہاتھوں لیا۔

قیادت مفادات سمیٹ کر فرار، کارکن عدالتوں اور تھانوں میں خوار: کارکن کا کڑا احتساب

کارکن نے فضل الرحمان اور ان کی صفِ اول کی قیادت پر سخت چارج شیٹ عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فضل الرحمان ہمیشہ اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر اقتدار اور سیاسی راہداریاں تلاش کر لیتے ہیں، جبکہ ان کی غلط پالیسیوں، اشتعال انگیز بیانات اور اداروں کے خلاف زہر افشانی کا خمیازہ گراس روٹ لیول کے عام کارکن کو بھگتنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے 13 سال میں خیبرپختونخوا کا ستیاناس کیا، اب ہم ٹھیک کر رہے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

انہوں نے شکوہ کیا کہ فضل الرحمان کے فیصلوں کے نتیجے میں عام ورکرز پولیس کے لاٹھی چارج، عدالتوں کے چکروں اور جیل کی صعوبتوں میں خوار ہوتے رہتے ہیں، جبکہ فضل الرحمان کا ٹولہ اقتدار کے مزے لوٹ کر خود کو باحفاظت نکال لیتا ہے۔

عوامی کارکردگی صفر، فضل الرحمان کے تمام سیاسی دعوے بے نقاب

جماعت سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے کارکن نے فضل الرحمان کی نام نہاد سیاسی جدوجہد اور ملکی و عوامی سطح پر صفر کارکردگی پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فضل الرحمان نے مذہب اور سیاست کا استعمال کرتے ہوئے صرف اپنے ذاتی مقاصد حاصل کیے، جبکہ ملک یا عوام کو اس سیاست سے سوائے تباہی اور بدمزگی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

کارکن نے ببانگِ دہل اعلان کیا کہ وہ اب فضل الرحمان اور ان کے مفاد پرست ٹولے کے ساتھ کسی قسم کا تعلق رکھنا اپنے ضمیر کے خلاف سمجھتے ہیں اور جے یو آئی سے مکمل علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

سیاسی و دفاعی تجزاریہ نگاروں کے مطابق کارکنان کا یوں کھل کر سامنے آنا فضل الرحمان کی ڈوبتی ہوئی سیاست اور پارٹی کے اندر پنپتی ہوئی شدید ترین بیزاری کا حتمی ثبوت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ورکرز فضل الرحمان کے ذاتی ایجنڈے کا ایندھن بننے سے صاف انکار کر چکے ہیں۔

Scroll to Top