باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، داعش خراسان کا خودکش بمبار ساتھی سمیت مارا گیا

سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش خراسان (آئی ایس کے پی) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت خان رحیم ولد گل محمد سکنہ گاؤں شاہ ڈنڈ تحصیل سالارزئی ضلع باجوڑ اور خودکش بمبار ریحان خان عرف خطاب ولد عمر خان سکنہ گاؤں تالے تحصیل سالارزئی ضلع باجوڑ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر گل زمان عرف سرسترگے ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج 24 نومبر کی شب ساڑھے آٹھ بجے دونوں دہشت گردوں کو کارروائی کے دوران انجام تک پہنچا دیا گیا۔

Scroll to Top