بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہےکیونکہ ان کے 3 ایم پی او کے تحت جاری آرڈر میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔
قاسم زمان کو 6 اکتوبر 2026 کو اڈیالہ جیل کے قریب سے 30 دن کے لیے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی رہائی 6 نومبر کو عمل میں لائی گئی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کی رہائی سے متعلق بھی اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماہرین نےکینسرکا خطرہ بڑھانے اور خطرہ کم کرنے کی غذائیں بتادی
طبی بنیادوں پر دونوں بہنوں کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر رہائی ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے جبکہ علیمہ خانم کی رہائی کے حوالے سے بھی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔





