عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ‘انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر’ اور امریکن کینسر سوسائٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق 2024 کے دوران دنیا بھر میں کینسر کے 2 کروڑ 10 لاکھ کے قریب کیسز اور 98 لاکھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
تخمینے کے مطابق دنیا کے ہر 5 میں سے ایک فرد کو زندگی میں کینسر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر 26 لاکھ کیسز اور 19 لاکھ اموات کے ساتھ دنیا میں سب سے عام قسم ہے، جبکہ بریسٹ کینسر 24 لاکھ کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اور غذائی احتیاط کے ذریعے اس مرض کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق چربی والی مچھلی، سالم اناج، تازہ سبزیوں، پھلوں، گری دار میووں اور قدرتی مصالحہ جات کے استعمال سے کینسر کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سرخ گوشت، پراسیس شدہ گوشت، سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بیکری کی اشیا، چینی سے بنے مشروبات اور الکحل کا زیادہ استعمال اس مرض کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں: راستے کے تنازع پر فائرنگ،تین افراد جاں بحق
طبی جریدوں میں شائع ہونے والی ان تفصیلات کے ساتھ قارئین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی صحت کے معاملے میں معالج سے بھی مشورہ کریں۔





