عالمی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا اور سنہری باب رقم ہو گیا ہے۔ ائیربس (Airbus) نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کے الٹرا لانگ رینج طیارے A350-1000 نے تاریخی پراجیکٹ سن رائز کے تحت مسلسل 24 گھنٹے اور 24 منٹ کی نان اسٹاپ پرواز کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
27 جولائی 2026 کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے فرانس کے شہر ٹولوز تک کی اس سنسنی خیز پرواز میں طیارے نے 23 ہزار 155 کلومیٹر کا فاصلہ بغیر کسی وقفے یا ری فیولنگ کے طے کیا۔
اس حیرت انگیز سفر کے دوران طیارے نے بحرالکاہل اور بحرِ اوقیانوس کو عبور کرتے ہوئے آسٹریلیا، شمالی امریکا اور یورپ پر پرواز کی۔
طیارے میں ایئربس کے ٹیسٹ پائلٹس، انجینئرز، کنٹاس پائلٹس، ڈیزائن انجینئر اور انٹرنیشنل ایئروناٹیکل فیڈریشن (FAI) کے نمائندے سمیت کل 13 افراد سوار تھے جنہوں نے سفر کے دوران مسلسل دو غروبِ آفتاب اور دو طلوعِ آفتاب کا مسحور کن منظر دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں : شہداء کے پاک خون پر سیاست ؟ اختیار ولی خان کا فضل الرحمان کو سخت جواب!
یہ پرواز ایندھن کے بہترین انتظام، شاندار انجینئرنگ اور انسانی برداشت کا شاہکار ہے۔
ائیربس کے مطابق اس سپر طیارے کی پہلی ڈیلیوری اپریل 2027 اور کمرشل آپریشنز اسی سال کے آخر میں شروع کر دیے جائیں گے۔





