کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کی کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود قریشی طبیعت خراب ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہوکر 4083 ڈالر کا ہوگیا ہے۔





