پاکستانی صنعتی کمپنی پاک الیکٹران لمیٹڈ (پل) نے ایس آئی ایف سی (پاکستان کی صنعتی فنانس کارپوریشن) کے تعاون سے اپنی مصنوعات کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔
کمپنی کی ٹرانسفارمرز کی پہلی کھیپ 13 مارچ 2025 کو پاکستان سے امریکہ روانہ ہوئی، جو کمپنی کے لیے عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کی ایک اہم پیشرفت ہے۔
پاک الیکٹران لمیٹڈ نے اپنے عالمی ترقی کے اہداف کے تحت بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے معروف کمپنیوں جیسے ہٹاچی، فوجیستو اور جنرل الیکٹرک کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سیاسی استحکام کے لئے بانی پی ٹی آئی کا باہر آنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور
ایس آئی ایف سی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے اور اس کا یہ مشن صنعتی شعبے کی ترقی میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔





