خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے !

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع لوئر دیر، مالاکنڈ، دیر بالا، سوات، باجوڑ اور ان کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے کھلے میدانوں کی جانب نکل آئے۔

متعلقہ علاقوں سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب گورنر ہاس پشاور اور صوبائی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اضلاع کے ریسکیو اور ضلعی حکام کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے اور شہریوں کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top