پولیو کے خلاف جنگ ، غفلت کی کوئی گنجائش نہیں : چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوٹوک الٹی میٹم

خیبر پختونخوا کو پولیو جیسے موذی مرض سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے صوبائی انتظامیہ نے کمر کس لی ہے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود حیرت انگیز کامیابیاں سمیٹ لی ہیں۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے ہنگامی جائزہ اجلاس میں صوبے کے 27 اضلاع میں چلائی جانے والی انسدادِ پولیو مہم کے چونکا دینے والے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ ماہ دسمبر میں ایک اور فیصلہ کن مہم چلانے کا بڑا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (پی ای او سی) کے کوآرڈینیٹر سمیت تمام متعلقہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیلڈ میں درپیش مختلف کٹھن چیلنجز اور رکاوٹوں کے باوجود ٹیموں نے غیر معمولی محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف کے 97 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

کارکردگی کے جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایبٹ آباد، چارسدہ، ہنگو اور کوہاٹ نے گزشتہ مہمات کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر نتائج دیے ہیں۔

حکام نے مزید آگاہ کیا کہ وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے آئندہ ماہ دسمبر میں بھی ایک اور بڑی قومی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان کا فیصلہ کن کردار، ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد کی کوششوں کا برملا اعتراف

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پولیو کا خاتمہ محض ایک مہم نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جو ملک کے وقار اور مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے تمام ضلعی افسران اور محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ مہمات کے دوران کسی بھی صورت کوئی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے، مہم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور فیلڈ میں موجود ٹیموں کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر اور فول پروف بنایا جائے۔

Scroll to Top