پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس سے مارکیٹ میں مثبت کاروباری سرگرمیوں کا رجحان نمایاں رہا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 309 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مزید مضبوط دکھائی دیا، جبکہ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز مثبت رجحان سے سرمایہ کاروں اور حصص کے کاروبار سے وابستہ افراد کی توجہ مارکیٹ کی آئندہ سمت پر مرکوز ہوگئی ہے۔

Scroll to Top