پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سول سیکریٹریٹ میں تعینات 14 افسران و اہلکاروں کے تقرر و تبادلے کردیئے، تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ و انسانی وسائل (ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے 16 نومبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلے عوامی مفاد کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے تحت مختلف وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے دفاتر میں تعینات اہلکاروں کو اعلیٰ تعلیم، ابتدائی و ثانوی تعلیم اور مواصلات و تعمیرات کے محکموں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 اہلکاروں کو مختلف دفاتر سے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تعینات کیا گیا ہے، جن میں رحمان اللہ (سینئر پرائیویٹ سیکریٹری، گریڈ 18)، سید شاہ بچہ اور فرید خان (سپرنٹنڈنٹ، گریڈ 17)، اسلم خان، مرتضیٰ خان اور محمد زبیر (اسسٹنٹ، گریڈ 16)، محمد عدنان (سینئر اسکیل اسٹینوگرافر، گریڈ 16) جبکہ جلال احمد اور منیب نواز (جونیئر کلرک، گریڈ 11) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
اسی طرح محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں بھی 4 اہلکاروں کو منتقل کیا گیا ہے، جن میں سالس خان، عبدالحمید اور قیصر خان (اسسٹنٹ، گریڈ 16) اور محمد علی (جونیئر کلرک، گریڈ 11) شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سالس خان وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم کے دفتر سے، عبدالحمید وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی کے دفتر سے، قیصر خان محکمہ ٹرانسپورٹ سے جبکہ محمد علی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم کے دفتر سے محکمہ تعلیم میں تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید برآں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان کے دفتر میں تعینات محمد اعظم (اسسٹنٹ، گریڈ 16) کو محکمہ مواصلات و تعمیرات میں منتقل کردیا گیا ہے۔محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے تمام تبادلوں اور تعیناتیوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔





