سرد موسم میں جلد کی خشکی، کھردرا پن اور بے رونقی ایک عام مسئلہ ہے، سرد ہواؤں، کم نمی اور گرم پانی سے نہانے کے باعث جلد کی قدرتی نمی متاثر ہو سکتی ہے جس سے چہرہ خشک اور تھکا ہوا دکھائی دینے لگتا ہے۔
سردیوں میں جلد کو نرم، ملائم اور تروتازہ رکھنے کے لیے روزمرہ کی چند آسان عادات اپنانا ضروری ہے۔
جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے اچھے معیار کا موئسچرائزر استعمال کریں۔ چہرہ دھونے اور نہانے کے فوراً بعد موئسچرائزر لگانا زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ خشک جلد کے لیے کریم یا مرہم کی شکل میں دستیاب مصنوعات بہتر انتخاب ہو سکتی ہیں۔
چہرہ دھونے کے لیے بہت زیادہ گرم پانی کے بجائے نیم گرم پانی استعمال کریں اور سخت صابن یا ایسے فیس واش سے گریز کریں جو جلد کی قدرتی نمی ختم کر دیں۔
سردیوں میں بھی سورج کی شعاعیں جلد کو متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے گھر سے باہر نکلتے وقت کم از کم ایس پی ایف 30 والا سن اسکرین استعمال کرنا نہ بھولیں۔
اس کے علاوہ متوازن غذا، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال اور مناسب مقدار میں پانی پینا بھی مجموعی صحت اور جلد کی تازگی کے لیے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشیر صحت خیبر پختونخوا نگار جوہر کا مردان اور صوابی کے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور انتظامات کا جائزہ
جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ صفائی، نمی اور دھوپ سے حفاظت کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔ اگر جلد کی خشکی کے ساتھ خارش، سرخی یا جلن بھی ہو تو ماہرِ جلد سے رجوع کریں۔





